ابنا: پاکستان کے قبائلی علاقے خیبر ایجنسی میں سکیورٹی فورسز اور امن لشکر کی کارروائی میں 8 طالبان شدت پسند اور دو رضا کارہلاک ہوگئے ہیں۔
اطلاعات کے مطابق سکیورٹی اہلکاروں نے شدت پسندوں کے خلاف خیبر ایجنسی کے مختلف مقامات پر گزشتہ روز سرچ آپریشن بھی کیا ہے جس میں تقریباً دو درجن افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔اس کارروائی میں فرنٹیئر کور کے تین اہلکاروں کے زخمی ہونے کی بھی اطلاعات ہیں۔
........
/169